دنیا کو خیرہ کر دینے والی نت نئی ایجادات و تخلیقات تعلیم ہی کی بدولت ہے ملتان: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ملتان میں زیرتعمیر منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپوربھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہوتی ہے ۔اقوام عالم میں وہی قومیں معتبر ٹھہرتی ہیں جو تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں۔تعلیم ہی کی بدولت ترقی کا معراج قوموں کا مقدر بنتی ہے ۔دنیا کو خیرہ کر دینے والی نت نئی ایجادات و تخلیقات سب تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہم تعلیم کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ان مشکل حالات میں ملک کے طول و عرض میں پھیلے منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کسی نعمت سے کم نہیں۔