تازہ ترین

تعلیمی تعاون کیلئے پیپسی کو اور پشاور یونیورسٹی میں معاہدہ

تعلیمی-تعاون-کیلئے-پیپسی-کو-اور-پشاور-یونیورسٹی-میں-معاہدہ

پیپسی کو ، امل اکیڈمی کے تعاون سے طلبا کو صلاحیتیں اجاگر کرنیکا موقع ملے گا، ڈاکٹر آصف اسلام آ باد : نوجوانوں کی پیشہ و رانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پیپسی کو اور پشاور یونیورسٹی میں تعاون کا معا ہدہ طے پا گیا ۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان، امل اکیڈمی کے چیف ایگز یکٹو آفیسر علی صدیق اور پیپسی کو کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ا فیئر ز سید خرم شاہ نے معا ہدے پر دستخط کئے ۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آ صف خان کا کہنا تھا کہ پیپسی کو اور امل اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے یونیورسٹی آف پشاور کے طلبا کو پیشہ و رانہ صلاحیتوں کو اجا گر کرنیکا موقع ملے گا ۔ امل اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی صدیق کا کہنا تھا کہ ہمیں پشاور یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے ۔ پیپسی کو کے خرم شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سکلز ڈ و یلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی جیسے اہم ادارے کے ساتھ اشتراک پر ہمیں فخر ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں