اسلام آباد: تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے پر ہائیرایجوکیشن کمیشن کی نئی ہدایات جاری کر دیں۔ ایچ ای سی نےمخصوص شہروں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ فیصل آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد میں یونیورسٹیزز آن لائن تعلیم کااہتمام کریں۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں یونیورسٹیز فزیکل حاضری کیلئے بند رہیں گی جب کہ یونیورسٹیز جاری اور پری شیڈول امتحانات ایس اوپیزکیساتھ لےسکتی ہیں۔ ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیز کو کورونا ایس اوپیز پر سختی سےعمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس میں پنجاب کے 7 شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ن کا کہنا تھا کہ پشاور، مظفر آباد کے تعلیمی ادارے بھی 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے، پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، تاہم باقی ڈسٹرکٹس اور شہروں میں 50 فی صد اسکولز میں تدریسی عمل چلتا رہے گا، جہاں جہاں حالات خراب ہوئے وہاں اسکول بند کیا جا سکتا ہے۔ سندھ، بلوچستان میں 50 فی صد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی، تاہم لاہور، راولپنڈی، ملتان میں اسکولز آئندہ پیر سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے اسکولز 2 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ ادھر لاہور میں اسکولوں کے ساتھ یونی ورسٹیز اور کالجز بھی 2 ہفتے کے لیے بند کر دیےگئے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں کی یونی ورسٹیز اور کالجز 28 مارچ تک بند رہیں گے۔