تازہ ترین

تعلیمی اداروں کیلئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

تعلیمی-اداروں-کیلئے-پابندیوں-میں-نرمی-کا-فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں کیلئے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے 11 اکتوبر سے تمام کلاسز معمول کے مطابق لینے کی اجازت دیدی۔ نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس آج وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت دیگر شعبوں میں کرونا پابندیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تعلیمی اداروں میں 50 فیصد طلبہ کی حاضری کی شرط ختم کردی گئی، اب تمام کلاسز روزانہ کی بنیاد پر ہوں گی، بچوں کو ایک ساتھ اسکول آنے کی اجازت دیدی گئی۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1446083002593906689?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1446083002593906689%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fpakistan%2F2021%2F10%2F2401669%2F وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شدت میں کمی اور تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مہم کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دیدی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولز 11 اکتوبر سے تمام کلاسز میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں سمیت وفاقی دارالحکومت میں جزوی لاک ڈاؤن کے تحت 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ این سی او سی نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے متبادل کلاسز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی تھی، جس کے تحت تقریباً پورے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ای سی او سی کے فیصلے کے مطابق 17 سال سے کم عمر کے بچوں کی بھی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں