تازہ ترین

ترین گروپ کے ارکان کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

ترین-گروپ-کے-ارکان-کی-وزیراعلی-پنجاب-سے-ملاقات

سیاسی منظر پر بیک ڈور رابطے،ترجمان پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ سے رابطوں کی تصدیق کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز ترین گروپ کے ارکان کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے ۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا مطالبہ کرنے والے اب مذاکرات پر آگئے ہیں۔حسان خاور نے کہا ہے کہ جلد ترین گروپ کے تحفظات دور کر دیں گے ۔ یادرہے ذرائع  کے مطابق کچھ روز پہلے  وزیرِ دفاع  پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی تھی۔ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ عون چودھری نے وزیردفاع  پرویز خٹک کی جانب سے  رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ قبل ازیں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے  بھی  ترین گروپ کے ارکان سے رابطے کئے اور انہیں سمجھانے بجھانے کی کوشش کی۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ آئیں مل بیٹھ کرغلط فہمیاں دور کرتے ہیں، ترین گروپ کے ارکان پارٹی کا حصہ ہیں، گلے شکوے دور کرنے کو تیار ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں