تازہ ترین

ترک کمپنیوں کا عبوری معاہدے سے انکار:شہر کی صفائی خطرے میں

ترک-کمپنیوں-کا-عبوری-معاہدے-سے-انکار:شہر-کی-صفائی-خطرے-میں

لاہور: شہر میں صفائی کمپنی کے سربراہ ترک کنٹریکٹرز کو چھ ماہ کی توسیع دینے کیلئے قائل نہ کر سکے ،کنٹریکٹرز نے صفائی کیلئے عبوری دورانیہ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث لاہور کی صفائی خطرے میں پڑ گئی۔ سیکرٹری بلدیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر مسائل حل کرانے کیلئے تحفظاتی کمیٹی بنا دی۔ ذرائع کے مطابق ترک کنٹریکٹر زنے مطالبہ کیا ہے کہ رواں برس کے 6 ماہ کے عبوری دورانیہ کے معاہدے سے پہلے ادائیگیاں کی جائیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ذمہ البراک کنٹریکٹر کی 95 کروڑ روپے کی ادائیگیاں تھیں ،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ اسلم نے 35کروڑ روپے کی ادائیگی کی ۔ اسی طرح اوزپاک کی ایک ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگیاں تھیں۔صفائی کمپنی نے 60 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ۔ذرائع کے مطابق صفائی کمپنی کے ذمہ ترک کنٹریکٹرز کی ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رقوم واجب الادا ہیں۔ ترک کنٹریکٹرز نے ایم ڈی صفائی کمپنی سے ملاقات کے دوران عبوری دورانیہ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تو معاملہ سیکرٹری بلدیات کے پاس چلا گیا جنہوں نے ہنگامی اجلاس بلایا اور ایل ڈبلیو ایم سی افسروں اور ترک کنٹریکٹرز کے تحفظات سنے۔ ترک کنٹریکٹرز نے سیکرٹری بلدیات کو 2019 میں بننے والی تحفظاتی کمیٹی بارے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکورونا وبا کے پیش نظر شہر میں صفائی کے کاموں کو نہیں روکا گیا ،1 ارب ساٹھ کروڑ کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری بلدیات تحفظاتی کمیٹی کے کنوینر ،محکمہ قانون اور ریونیو کے نمائندے ممبر ہوں گے ۔کمیٹی آئندہ اجلاس میں کمپنی اور ترک کنٹریکٹرز کے معاملات حل کریگی ۔ چیئرمین ریاض حمید چودھری نے بتایا ابتدائی طور پر کروڑوں روپے کی قسط دونوں ترک کنٹریکٹرز کو ادا کر دی ۔شہر میں صفائی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں