شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل کرولوش عثمان کا دوسرا سیزن اختتام پزیر ہوگیا۔ سیریز کرولوش عثمان جس کے دوسرے سیزن نے ناصرف ترکی بلکہ پاکستان میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا ۔ سیریز میں ’عثمان بے‘ کامرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزچیویت نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سیریز کی آخری قسط کے پوسٹر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سیریز میں موجود ہر شخص نے اچھا کام کیا۔ https://www.instagram.com/p/CQeEns_K_RW/?utm_source=ig_embed&ig_rid=612524d9-0714-4ab8-8f79-d331822bb704 واضح رہے کہ کرولش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔ یہ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پرپاکستان میں اردوڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے والے تُرک ڈرامے ” ارطغرل غازی ” کا سیکوئل ہے ۔