اٹھارہ ہزاری،جھنگمشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ سیال نے گزشتہ روزاپنے حلقہ پی پی 125میں روڈو سلطان سے 18ہزاری تک لیہ روڈ کی مرمت کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرایس ڈی او محمد علی، سب انجینئر میاں ساجد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز مختص کررہی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار،کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے ، موجودہ حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عوا م کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔