تازہ ترین

تحقیقات میں وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے نے مداخلت نہیں کی، FIA کا سپریم کورٹ میں جواب

تحقیقات-میں-وزارت-داخلہ-سمیت-کسی-ادارے-نے-مداخلت-نہیں-کی،-FIA-کا-سپریم-کورٹ-میں-جواب

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے کہ تحقیقات میں وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے نے مداخلت نہیں کی۔ ایف آئی اے نے اہم شخصیات کے مقدمات میں مبینہ مداخلت کے کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔  ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیا ہے کہ  کچھ شخصیات کے نام تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باوجود 7 ۔ 8 سال سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں تھے، نئی حکومت نے قوانین میں ترمیم کی، اس کے بعد ہی نام ای سی ایل سے نکالے گئے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، سنگین جرائم اور قومی سلامتی سے متعلق جرائم کرنے والوں کے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے۔  ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ سمیت کسی ادارے کی بھی ایف آئی اے تحقیقات میں مداخلت نہیں کی،ایف آئی اے کی درخواست پر فاروق باجوہ کو پراسیکوٹر تعینات کیا گیا۔ ایف آئی اے حکومت، عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں نام ڈالتی ہے،حکومت کی جانب سے حال ہی میں ای سی ایل رولز میں ترمیم کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات اور بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے والوں کے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں