اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کےلیے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ اعلامیے میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے 33ارکان کو 7 مارچ بروز پیر دن ساڑھے 12بجے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور احتجاج پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی جبکہ وزیراعظم کمیٹی کےارکان کواہم قومی امورپراعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے مسودہ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور اپوزیشن رہنماوں کا دعویٰ ہے تحریک کی کامیابی کےلیے نبمر پورے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہيں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ امپائر نيوٹرل ہو۔ انہوں نے کہا کہ 8 یا 9 مارچ کو تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، تحریک وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف لائی جائے گی۔ ہماری گنتی پوری ہو گئی ہے۔ دوسری جانب آج میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد فيل ہونے پر جو میں کروں گا اس کیلئے تیارہو؟ ۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال پہلے سياست ميں ان کا مقابلہ کرنے آيا،ميری پوری تياری ہے ان کامقابلہ کروں گا۔