تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد کیلئے جلد ریکوزیشن جمع کروائیں گے، شاہد خاقان عباسی

تحریک-عدم-اعتماد-کیلئے-جلد-ریکوزیشن-جمع-کروائیں-گے،-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام آباد : رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد کیلئے جلد ریکوزیشن جمع کروائیں گے۔ منگل کے روز احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان شااللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، وزیراعظم کو احتساب کا اتنا شوق ہے تو چیئرمین نیب بھی خود ہی بن جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کون کر رہا ہے؟ جلسوں، کابینہ اجلاسوں سمیت ہر جگہ دھمکیاں دی جاتی ہے۔ احتساب کا مشیر ملک سے فرار ہو گیا ہے۔ لیگی رہنماء بولے کہ بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے صدر کا بیان سب کے سامنے ہے، سینٹ میں جو لوگ بیٹھے ہے انہوں نے پیسے دیکر یہ سیٹیں حاصل کیں تحقیقات کی جائے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور کی کرپشن جلد عوام کے سامنے آئے گی، اس حکومت نے نیب کے عمل کو انتقامی بنا دیا ہے، احتساب اب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں