تازہ ترین

تحریک انصاف کو 56 شرائط کیساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک-انصاف--کو-56-شرائط-کیساتھ-فیض-آباد-پر-جلسے-کی-اجازت-مل-گئی

راولپنڈی : ڈپٹی کمشنر  راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی مشروط اجازت دیدی۔ پاکستان تحریک انصاف کو 26 نومبر کے لیے فیض آباد کے پاس جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ،  ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے 56 شرائط کے ساتھ ایک دن کے جلسے کی اجازت دی۔  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو آمد کے پیش نظر 26 کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا۔ نوٹفکیشن کے مطابق عمران خان کو جان کے لاحق خطرات کے پیش نظر جلسہ گاہ میں آمد اور روانگی مقررروٹس کے علاوہ نہیں ہو گی، سٹیج پر بلٹ بروف روسٹرم ہونا چاہیے، اسلحہ کی نمائش، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف تقاریر نہیں ہونگی۔ ڈی سی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی جذبات ابھارنے اور کسی گروہ کے خلاف بات نہیں ہوگی ، لاؤڈ سپیکر کا مخصوص وقت میں ہی استعمال ہوگا، عوام کی آمد ورفت کے دوران تلاشی ہو گی ، سٹیج پر موجود مقررین کے نام اور دیگر تفصیلات قبل ازوقت انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔ اجازت نامے کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں