تازہ ترین

تحریک انصاف کےویژن پرپوری طرح عمل کیاجارہاہے،راجہ بشارت

تحریک-انصاف-کےویژن-پرپوری-طرح-عمل-کیاجارہاہے،راجہ-بشارت

لاہور: صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ویژن پر پوری طرح عملدرآمد کیا جا رہا ہے اورکرپشن،دہشت گردی، منی لانڈرنگ، بے نامی جا ئیدادوں اور سرکاری زمین پرناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکریٹریٹ میں امریکی قونصل جنرل لاہور مس کیتھرین رودریگز کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کے پولیٹیکل و اکنامک چیف مسٹر بیری یونکر اور پولیٹیکل و اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد بھی انکے ہمراہ تھیں۔ اجلاس میں پنجاب حکومت اور امریکہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مس کیتھرین نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت قابل ستائش کام کر رہی ہے جبکہ کرتارپور بارڈراور دیگر مزہبی مقامات پرزائرین کو سہولیات کی فراہمی احسن اقدام ہیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارمذہبی سیاحت کے فروغ پر بھی مساوی توجہ دے رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں