پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق حریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی کے لیے اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیرمیں خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی طے کرے گی، اور ارکان کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا بھی امکان ہے۔