لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج جمعے کے بعد ملک گیر احتجاج ہوگا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1588399510614839296?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1588399510614839296%7Ctwgr%5Ec01be9cd21139ac5b718ce01dcffa107d5d5191a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F19227 وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک ریاستی ادارے کے افسر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تینوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں پی ٹی آئی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی جانب جانب لانگ مارچ کے ساتویں دن گوجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زخمی ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔