ملتان: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عید کے بعد ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 10 مئی کو ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے ملتان میں بابر چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے منتخب نمائندوں نے ضمیر فروشی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے عوامی نمائندے عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہے، اخترملک، میاں طارق عبداللہ،حاجی سلیم یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے عوام کےووٹ کااحترام کیا۔ خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے ملتان جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان والو تیار ہوجاؤ، ہمارا کپتان ملتان آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان 10 مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے