تازہ ترین

تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری، اسلام آباد پہنچنے میں مزید تاخیر

تحریک-انصاف-کا-لانگ-مارچ-جاری،-اسلام-آباد-پہنچنے-میں-مزید-تاخیر

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور نئے شیڈول کے تحت مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے۔ لاہور سے نکلنے کے 5ویں روز لانگ مارچ آج کنگنی والا بائی پاس سے گوندلا والا باغ تک سفر طے کرے گا۔ نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہراؤں گا سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں اور الیکشن لڑیں، میں ان کے حلقے میں ہراؤں گا۔ آصف زرداری کے پیچھے سندھ آرہا ہوں نیا شیڈول جاری تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت اب شرکا اتوار کو جہلم پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی، جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات اور جمعے لو لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچے گا۔ ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر جب کہ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔ شہباز شریف پر اپنے بھی بھروسہ نہیں کررہے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کچے گھروندے کی طرح ہے اس ان کی اپنی فیملی پر بھروسہ نہیں کررہی۔ ہمارا مطالبہ کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی نہیں شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف اور اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں مرکزی ملزم شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دے دی عمران خان کا مقصد مارشل لاء ہے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں،خون خرابہ اورمارشل لاء ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں