تازہ ترین

تحریکِ عدم اعتماد، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

تحریکِ-عدم-اعتماد،-وزیر-اعظم-سیاسی-کمیٹی-اجلاس-کی-صدارت-آج-کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اہم وفاقی وزراء اور پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی پارٹی کا اجلاس آج دن 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ سیاسی پارٹی اجلاس میں وفاقی وزراء کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے متعلق مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو طلب کیا تھا جس میں تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد متحرک ہیں۔ نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت بھی جاری ہے۔  دوسری جانب وزیر اعظم نے تاحال ہار نہیں مانی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا بلکہ تحریکِ عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کو سرپرائز دیا جائے گا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں