تازہ ترین

تحریکِ عدم اعتماد، حکومت کا 21مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

تحریکِ-عدم-اعتماد،-حکومت-کا-21مارچ-کو-قومی-اسمبلی-اجلاس-بلانے-کا-فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف خود میدان میں آگئے۔ پی ٹی آئی ملک میں او آئی سی اجلاس سے قبل اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی بحرانوں کو حل کرنا چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے اراکینِ اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا جس پر وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں 15سال بعد ہونے والے او آئی سی اجلاس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 15سال بعد پاکستان میں وزرائے خارجہ اجلاس ان کو ہضم نہیں ہورہا۔ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا او آئی سی کانفرنس کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان وزیر اعظم رہیں گے یا نہیں، فیصلہ 28مارچ کو ہوگا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔ ووٹنگ کے روز کوئی جلسہ نہیں ہوگا۔ تحریکِ عدم اعتماد کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں نے حکمتِ عملی وضع کرلی۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں