تجاوزات کے خاتمے تک شہروں اور قصبوں کا ڈیزائن اور انفراسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا: وزیراعظم
شائع شدہ تاریخ 19 دسمبر, 2025
اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عام آدمی کی سہولت کے لیے ایسے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں، سفر کی بہترین سہولتیں خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا، مسائل حل کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ 2 سال بعد آپ کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا، منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، اسلام آباد کی ترقی کے لیے ویژن 2027 پرعمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، پراجیکٹ کے اطراف 3ہزار نئے پودے اور درخت لگا ئے گئے ہیں۔