چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے۔ شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ خوف کو ختم کیے بغیر کوئی انسان بڑا آدمی نہیں بنا، جو قوم خوف کا بت توڑ دیتی ہے وہ عظیم قوم بنتی ہے، آزادی وہ ہے جب اپنی قوم کے مفادات کے لیے فیصلے کیے جائیں۔