تازہ ترین

تاجر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تعاون کریں ، حمزہ شفقات

تاجر-قیمتوں-کو-کنٹرول-کرنے-کیلئے-تعاون-کریں-،-حمزہ-شفقات

میڈیکل سٹورز پر فیس ماسک دستیاب ، ہر شخص کو 3دے رہے ہیں ، احسن بختاوری ڈی سی سے اسلام آباد چیمبر کے وفد کی ملاقات، انتظا میہ سے مکمل تعاون کی یقین د ہا نی اسلام آباد : اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر احسن ظفر بختاوری نے خالد محمود چو د ھری اور راجہ عبدالمجید کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ تا جر برادری اشیائے ضرو ر یہ کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کیلئے انتظا میہ سے تعاون کرے ۔ اشیا ئے ضروریہ، ماسک اور اینٹی وائرل سینی ٹا ئزر کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فرو خت کی شکا یات موصول ہوئی ہیں ۔ احسن بختاوری نے کہا کہ میڈیکل سٹورز پر فیس ماسک دستیاب ہیں ہر شخص کو تین فروخت کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں ڈیڑھ لاکھ ماسک تقسیم کئے گئے ہیں ، اسلام آباد میں ماسک بنانے کی فیکٹری نہیں۔ ضلعی انتظامیہ ماسک کی اسلام آباد میں سپلائی بہتر بنا ئے ، انہوں نے یقین دہانی کر و ائی کے اسلام آباد میں اینٹی وائرس سینی ٹا ئزر اور ادویات کی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں