تازہ ترین

بے نظیر بھٹو شہادت سے چند دن قبل دین کی طرف راغب ہو گئی تھیں

بے-نظیر-بھٹو-شہادت-سے-چند-دن-قبل-دین-کی-طرف-راغب-ہو-گئی-تھیں

اسلام آباد : معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہادت سے چند دن قبل دین کی طرف راغب ہو گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے شہادت سے چند دن قبل مجھ سے کہا تھا کہ اگر انہیں حکومت ملی تو  آصف زرداری کا حکومت میں کوئی کردار نہیں ہو گا اور کوشش ہو گی کہ آصف زرداری ملک سے باہر بچوں کے ساتھ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہادت سے چند دن قبل بے نظیر بھٹو دین کی طرف راغب ہوگئی تھیں۔جب کراچی میں دھماکہ ہوا تو مجھے کسی نے فون کر کے کہا کہ بی بی کو کہیں اسپتال نہ جائیں وہاں ڈیڑھ سو سے دو سو افراد شہید ہو گئے ہیں۔میں نے محترمہ کو کہا تو انہوں نے کہا آپ کا اللہ سے ایمان اٹھ گیا ہے یا مجھے ڈرا رہے ہو۔ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا تھا کہ شہادت سے قبل میری محترمہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات ہوئی تھی انھوں نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر مجھے کبھی حکومت ملی تو میں آصف علی زردری کو حکومت سے دور رکھوں گی۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ وہ بہت نڈر تھیں، جب کراچی میں دھماکہ ہوا تو میں نے محترمہ سے کہا کہ آپ ریلی سے دور رہیں، اس پر انھوں نے جواب دیا تھا کہ کیا آپکا اللہ پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے؟واضح رہے کہ 28 دسمبر 2007 کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہو گئیں تھیں، پاکستانی عوام کے جانب سے رنج و غم کا ایک سماء بندھ گیا تھا۔ اسکے بعد کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی تھی جس کے نتیجے میں یوسف رضا گیلانی پاکستان کے وزیراعظم بن گئے تھے، بعد ازاں آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب کرلیا گیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محترمہ کا نام زندہ ہے اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیگا بے نظیر کا نام مٹانے والوں کی نسلیں مٹ جائینگی حکمران بے نظیر کے جوتوں کے برابر بھی نہیں بونے حکمرانوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں