بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

شائع شدہ تاریخ 02 مارچ, 2026
بین-الاقوامی-مارکیٹ-میں-تیل-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کا-معاملہ،-وزیراعظم-نے-کمیٹی-تشکیل-دے-دی

وٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

 کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم،  وزیرتوانائی،  وزیرمملکت خزانہ اورمختلف وزارتوں کے سیکرٹریز  سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اوردیگر حکام شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی اور  تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی۔

کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرے گی اور طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔