بیرون ملک سے آنے والوں کے ٹیسٹ نہ کرنے کے الزام پر زلفی بخاری کا شیری رحمان کو جواب
شائع شدہ تاریخ 08 جون, 2020
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا جس میں اخبار کے تراشے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کورونا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد 21 فیصد کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں. انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح پاکستان کورونا کا نیا گڑھ نہیں بن جائے گا؟ https://twitter.com/sherryrehman/status/1269522613568704512 شیری رحمان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے ایئرپورٹ پر ٹیسٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں میں کورونا کا تناسب صرف 6 فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حقائق کو نظر انداز مت کیا جائے جب پاکستانی انتہائی مصیبت کے عالم میں اپنے لوگوں میں واپس آنا چاہ رہے ہیں. https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1269854645574402048 اپنے دوسرے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ یہ تصاویر بیرون ملک سے آئی پرواز کے مسافروں کے پاکستان میں داخلے کے ہیں جس میں کورونا مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل صرف اور صرف جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے. https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1269689534599573511 زلفی بخاری نے مزید لکھا کہ پیپلز پارٹی کو یہ رویہ ترک کرنا چاہیے اور سندھ کے عوام کی بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی ختم کیا جانا چاہیے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں.