تازہ ترین

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے صدر منتخب

بیرسٹر-سلطان-محمود-چوہدری-آزادکشمیر-کے-صدر-منتخب

مظفرآباد : بیرسٹر سلطان محمود آزادکشمیر کے 28ویں صدرمنتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 34 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے ہیں، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16 ووٹ حاصل کیے  ۔ بیرسٹر سلطان محمود نے  تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1983ء میں  آزاد مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفرکا آغاز کیا تھا۔انہوں نے 1985ء میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پہلے الیکشن میں حصہ لیا اور اس میں وہ کامیاب ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود نے مجموعی طور پر 11 الیکشن لڑے ہیں  جن میں سے 9 میں وہ کامیاب قرار پائے اور 2 الیکشن  میں انہیں  شکست ہوئی ۔ 1996ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی حکومت میں بیرسٹر سلطان محمود وزیرِ اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔وہ آزاد مسلم کانفرنس، آزاد جموں و کشمیر لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پیپلز مسلم لیگ کے صدر رہ چکے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محموداس وقت   پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں