تازہ ترین

بھارت کی ٹویٹر انتطامیہ سے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر صدر پاکستان کا اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ

بھارت-کی-ٹویٹر-انتطامیہ-سے-کشمیریوں-پر-مظالم-کیخلاف-آواز-اٹھانے-پر-صدر-پاکستان-کا-اکاؤنٹ-بند-کرنے-کا-مطالبہ

اسلام آباد:  بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عاراف علوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کے لیے درخواست دے دی۔تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے عارف علوی کاسوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ٹوئٹر نےانکوائری کے بعد کہا کہ ہمیں اس اکاؤنٹ میں ٹوئٹر قوانین کی کوئی خلاف ورزی نظر نہیں آئی؛ اسی حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا ہے ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا. شیریں مزاری نے اسے مذاق قرار دے دیا اور کہا کہ ٹوئٹرانتظامیہ کا صدرپاکستان عارف علوی کو نوٹس بھیجناعجیب مذاق ہے‘۔ اس سے قبل بھارت نے ٹویٹر انتظامیہ کو مراد سعید کا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست دی تھی مراد سعید کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین حالات دکھانے پر بھارت نے ٹویٹر انتظامیہ سے وفاقی وزیر مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے ٹویٹر کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ Twitter has really gone too far in becoming mouthpiece of the Rogue Modi govt! They sent a notice to our President! In bad taste and simply ridiculous. pic.twitter.com/9jxhmVKaL9— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 26, 2019 بھارتی وزیر داخلہ کی درخواست کے بعد ٹویٹر انتظامیہ نے مراد سعید نے رابطہ کیا اور انہیں بھارتی شکایت سے متعلق آگاہ کیا۔مراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بےنقاب کریں گے۔ ۔مراد سعید نے دنیا بھر کو مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے لگے کرفیو سے آغاز کیا اور بھارتی فوج کی مظالمانہ کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 22ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں. تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 22ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں. کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے.عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عیدکی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے‘یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں