تازہ ترین

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر تیار

بھارت-پاکستان-کے-ساتھ-مذاکرات-پر-تیار

اسلام آباد: بھارت مان گیا ہے کہ کہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ متنازع معاملات پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔جب کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوبھارت کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔پاکستان سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کرفیو ہٹائے اور کشمیریوں کو رہا کرے۔مجھے کشمیری قیادت سے ملنے دیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پورے پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی عوام باہر نکلی۔۔وزیراعظم عمران خان وزیراعظم سیکٹریٹ میں موجود تھے۔ وزیراعظمکے ہمراہ دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظمعمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔آج ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ آج کا مقصد کشمیریوں کو یہ بتانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم کشمیریوں کے دکھ اور درد میں شامل ہیں۔آج دنیا کو پیغام جائے گا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم ساتھ رہے گی۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر کشمیروں کی آزادی کے لیے جنگ لڑوں گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی یہ معاملہ اٹھاؤں گا۔کشمیریوں کی جدوجہد میں آخری دم تک ان کے ساتھ رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں مودی کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر آزاد کشمیر میں کوئی کاروائی کرنے کی کوشش کی گئی تو آپ کی اینٹ کا جواب ہم پتھر سے دیں گے۔ہماری فوج تیار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے عالمی رہنماؤں کو کہا ہے کہ بات اب ٹھیک نہ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی۔افسوس ہے مسلمانوں پر ظلم ہو تو دنیا خاموش رہتی ہے۔نہتے کشمیروں پر مظالم عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔مودی کا تکبر خاک میں ملے گا،وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودیاپنے تکبر میں جو کر بیٹھا ہے اس نے یہ آخری پتہ کھیلا ہے کہ اس کے بعد کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ؒخیال رہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت کئی معاملات پر پاکستان بھارت کو کئی بات مذاکرات کی پیشکش کر چکا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں