بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چُرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ بالی ووڈ فلمساز برسوں سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بغیراجازت پاکستانی گانے چراتے ہیں اور انہیں ری میک کرکے اپنی فلموں میں شامل کرتے ہیں۔ پاکستانی گانوں کی بھارت میں مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہردورمیں معروف گانے ، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کرلی جاتی ہے۔ تاہم اب بھارتیوں نے معروف گلوکار شجاع حیدر کے 2017 کے گانے ’پیرا وے پیرا‘ کو چراکر نیا گانا بنا ڈالا، بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی کی جانب سے گائے گئے گانے ’پیا رے پیا‘ کی دھن دراصل شجاح حیدر کی 2017 کے مقبول ڈرامے ’باغی‘ کے گانے سے چرائی گئی۔ شجاح حیدر نے ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی اور موسیقار راشد خان کے گانے ’پیا رے پیا‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین گلوکاروں نے ان کی دھن چرائی اور یقینی طور پر انہیں یہ اچھا نہیں لگا۔ https://twitter.com/theshujahaider/status/1492595940343042057?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492595940343042057%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fentertainment%2F2022%2F02%2F2514808%2F شجاع حیدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی میوزک ڈائریکٹرز یاسر دیسائی اور راشد خان نے باغی کے لیے تیار کیا گیا میرا گانا کاپی کیا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=FcFbQmJv7fU شجاع نے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر بالکل بھی فخر نہیں کہ میرا گانا کاپی کیا گیا ہے۔ بھارتی گانے ’پیا رے پیا‘ کو ’آتم میوزک‘کے یوٹیوب پر 12 فروری کو جاری کیا گیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=1CIPlfSThd0