تازہ ترین

بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی

بھارت-نے-پاکستان-کی-جانب-سے-بھارتی-دہشت-گردکلبھوشن-کو-قونصلررسائی-دینے-کی-پیشکش-قبول-کرلی

اسلام آباد:  بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے حاضر سروس دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصل رسائی دی جائے گی جس کے لیے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رسائی عالمی عدالتانصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونصلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی،  جاسوسی  اور تخریب  کاری میں  ملوث ہے اور سزائے موت کا منتظر ہے تاہم کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش پر بھارت نے پہلے پہل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اور کہا تھا کہ پابندیوں کے ماحول میں قونصلررسائی قبول نہیں، قونصلررسائی غیرمشروط اورپابندیوں کے بغیرہونی چاہئیے۔ یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نےپاکستان کو بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جاسوسی اور دہشتگردی کے جرائم میں پاکستان میں زیرحراست ہے، کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن اورعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قونصلررسائی دی جا رہی ہے جس کے لیےبھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں