تازہ ترین

بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو کمزوری نہ سمجھے، پاک فوج

بھارت-لائن-آف-کنٹرول-پر-جنگ-بندی-کو-کمزوری-نہ-سمجھے،-پاک-فوج

راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے حوالے سے متنازعہ بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ ٹوئٹر پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر طاقت کے زور پر جنگ بندی سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان گمراہ کن ہے،پاکستان نے ایل او سی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے لیے مذاکرات میں جنگ بندی پراتفاق کیا کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1489448688216797184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1489448688216797184%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fpakistan-army-denies-indian-claims%2F واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت لائن آف کنٹرول پر اس وقت حالات پرامن ہیں جبکہ سال 2021میں پاکستان میں سرحد پار سے ہونے والے 23حملوں میں16افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے 14حملے کئیے گئے جس میں13افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوئے، پاک انڈیا بارڈر پر ہونے والے 8حملوں میں 2افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوئے جبکہ پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2021 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کے بعد بھارت کی جانب سے سرحد پار سے خلاف ورزی پر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی،بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں میں ایک سویلین اور ایک آرمی کا جوان جاں بحق جبکہ 6 سویلین زخمی ہوئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں