تازہ ترین

بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

بھارت-سے-ادویات-اور-طبی-آلات-کی-تجارت-پر-عائد-پابندی-ختم-کر-دی-گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مریضوں کے علاج کے لیے بھارت سے منگوائی جانے والی ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد کی جانے والی پابندی ختم کر دی ہے۔ ا س حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے دو نوٹی فکیشن جاری کیے گئے جس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کردی گئی ہیں اور اب پاکستان سے پہلے کی طرح ادویات و طبی آلات بھارت درآمد اور برآمد کیے جا سکیں گے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے بعد پاکستان نے نئی دہلی کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات معطل ہونے سے 2 ارب ڈالر کی ٹریڈ متاثر کرنے کی وجہ سے بھارت کو زیادہ نقصان پہنچنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ تجارت بھارت کے حق میں ہے اور پاکستان کی بھارت کے لیے برآمدات کا حجم صرف 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جب کہ پاکستان کی درآمدات کاحجم 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے ۔ پاکستان ، بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہے ۔دو طرفہ تجارت معطل ہونے سے بھارت کی پاکستان کو 80 فیصدبرآمدا ت جبکہ پاکستان سے صرف 20 فیصد برآمدات ہیں۔ باہمی تجارتی تعلقاتبھارت کی ہٹ دھرمی اور غلط رویہ کی وجہ سے فروغ نہیں پا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 5 فیصد سے زیادہ نہیں۔ تاہم اب وفاقی حکومت نے مریضوں کے علاج اور جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت بھارت سے ادویات اور طبی آلات منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔ درآمدات کاحجم 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے ۔ پاکستان ، بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہے ۔دو طرفہ تجارت معطل ہونے سے بھارت کی پاکستان کو 80 فیصدبرآمدا ت جبکہ پاکستان سے صرف 20 فیصد برآمدات ہیں۔ باہمی تجارتی تعلقاتبھارت کی ہٹ دھرمی اور غلط رویہ کی وجہ سے فروغ نہیں پا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 5 فیصد سے زیادہ نہیں۔ تاہم اب وفاقی حکومت نے مریضوں کے علاج اور جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت بھارت سے ادویات اور طبی آلات منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں