وادی نیلم: بھارتی فوج کا رات کی تاریکی میں وادی نیلم پر حملہ، شدید گولہ باری کے باعث ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات، پاک فوج کی جوابی کاروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب افغان فوج نے پاکستان کی شہری آبادی اور پاک فوج پر حملہ کیا، تو دوسری جانب بھارتی فوج نے بھی پاکستان کی شہری آباد پر حملہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب کو بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی شہری آباد پر شدید گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی شدید گولہ باری کے باعث شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی اور ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج کی گولہ باری کے بعد پاک فوج بھی فوری متحرک ہوئی اور منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئیں۔اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز پاک افغان سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےچترال کے گاؤں اروندوکی شہری آبادی کونشانہ بنایا۔ افغان سیکیورٹی فورسزنےناری ضلع سےمارٹرز،بھاری مشین گن سےفائرکیے۔افغان فورسزکی فائرنگ سے 6فوجی اورخاتون سمیت 5شہری زخمی ہوئے جس کے بعد پاک فوج نےجوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کونشانہ بنایا۔ پاک فوج نےافغان سرحدی چوکیوں کندکسی اوردلبرکونشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کوخاصا نقصان پہنچا۔ تاہم بعد ازاں فوجی سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ افغان فوج کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی کی گئی ہو۔اس سے قبل بھی افغان فوج بھارتی فوج کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسی اشتعال انگیز کاروائیاں کرتی رہی ہے تاہم ہمیشہ ہی اسے پاک فوج کے ہاتھوں بھرپور پھینٹی پڑی ہے۔ خاص کر افغان فوج نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو متاثر کرنے کو ہمیشہ کوشش کی ہے تاہم اسے اپنے اس مقصد میں ہمیشہ ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔