وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، بڑے بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ لاہور میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ غربت خیبرپختونخوا میں کم ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا۔ یہ پاکستان میں ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔کوئی بھوکا نہ سوئے کا پراجیکٹ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نیاپاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس کرنے میں 2 سال لگے۔ نیا پاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس نہ ہوتا تو بینک پیسے نہ دیتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں آج ہم پہنچے ہیں اس کے لیے کافی کام ہوا ہے۔ قانون پاس کرنے پر عدلیہ کا مشکور ہوں۔ مورگیج فنانسنگ صفر اعشاریہ دو فیصد تھی۔ فور کلوژر لا کئی برسو ں سے عدالتوں میں تھا۔