تازہ ترین

بڑی خوشخبری؛ حجاج اب واجبات کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے

بڑی-خوشخبری؛-حجاج-اب-واجبات-کی-ادائیگی-اقساط-میں-کرسکیں-گے

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب حجاج فیس و دیگر واجبات کی ادائیگی یکشمت کے بجائے دو اقساط میں کرسکتے ہیں۔  سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کی سہولت اور آسانی کے لیے چند اہم فیصلے کیے ہیں۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مختص لاٹری نظام کو منسوخ کرکے براہ راست رجسٹریشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔ برزگ شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب 65 سال سے زیادہ عمر کے حجاج کرام کے لیے مختص کوٹہ کا 25 فیصد کیا جا رہا ہے جب کہ ایک نیا اکنامی پیکیج بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ کم آمدنی والے بھی حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1560589958435536897?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1560589963171106823%7Ctwgr%5E8e617c8ae24832855340e1facda969d5fa76635c%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2363524%2F10 اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حجاج کرام اپنے واجبات دو قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد اس سال خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں عائد پابندیاں اُٹھالی گئی ہیں اور حج و عمرہ کے لیے بیرون ملک کے خواہش مندوں کو بھی اجازت دی جا رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں