تازہ ترین

بچے قوم کی امانت،اساتذہ ذمہ داریاں نبھائیں:نعیم عزیز

بچے-قوم-کی-امانت،اساتذہ-ذمہ-داریاں-نبھائیں:نعیم-عزیز

تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت بھی ضروری،تقریب سے خطاب ٹو بہ ٹیک سنگھ : بچے قوم کی امانت ہیں ا نکی بہترین تعلیم و ترتیب کے حوالے سے ا ساتذہ اجتماعی طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، یہ بات مہمان خصوصی ایس ڈی پی او نعیم عزیز سدھو نے نجی سکول کی سالانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی اخلاقی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے ، پرنسپل ڈی پی ایس ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف نے سکول سٹاف کی تعلیمی کارکردگی دیکھ کر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے بچوں کے شاندار تعلیمی نتائج پر مبارک باد دی اور اساتذہ کی کارکردگی کو بے حد سراہا،بعدازاں مہمان خصوصی ایس ڈی پی او نعیم عزیز سدھو اور پرنسپل ڈی پی ایس ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں