تازہ ترین

بچیوں کو مشرقی روایات کے مطابق مستقبل کا تعین کرنا ہوگا :پروین سرور

بچیوں-کو-مشرقی-روایات-کے-مطابق-مستقبل-کا-تعین-کرنا-ہوگا-:پروین-سرور

سرور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن، بیگم گورنرپروین سرور نے کہا ہے نوجوان بچیوں کو مشرقی روایات اور ثقافت کے مطابق مستقبل کا تعین کرنا ہوگا لاہور: اور اسی سے ان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہوسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزاور ایوان اقبال کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئر پرسن یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سعدیہ خرم نے کہا یونیک گروپ کا یہ خاصہ ہے کہ وہ اہم عالمی دنوں کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے ۔تقریب سے ارکان پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار،نیلم حیات،سعدیہ سہیل،شہوانہ بشیراور عائشہ چودھری نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جبکہ طلبا نے خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں