ضلع مظفرگڑھ میں ہزاروں ایکڑ پر شجر کاری کرنا خوش آئند ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ،شاہ جمال: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صہیب رومی نے کہا ہے کہ قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جو اپنی آنے والی نسل کے لئے بہترپلاننگ کرتی ہیں، آج کے بچے نونہال ہمار امستقبل ہیں ان کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں مظفرگڑھ خان پور رینج میں ہزاروں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈی پی او سید ندیم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین بھی موجود تھے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ شجر کاری اس مہم میں ہر شعبہ کے افراد کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کی شرح بہت کم ہے ، ضلع مظفرگڑھ میں ہزاروں ایکڑ پر شجر کاری کرنا خوش آئند ہے ، ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ شجری کی مہم ایک قومی مہم ہے جس میں ہر شخص نے حصہ لینا ہے ، آج ہم خان پور رینج میں 12ہزار 100پودے بیک وقت لگا کر اس کی ابتدا کررہے ہیں۔