تازہ ترین

بچوں پر تشدد کے سینکڑوںواقعات رپور ٹ ہی نہیں ہو تے ، مہناز اکبر

بچوں-پر-تشدد-کے-سینکڑوںواقعات-رپور-ٹ-ہی-نہیں-ہو-تے-،-مہناز-اکبر

ساحل کے زیراہتمام تقریب ،روز نامہ دنیا اسلام آباد نے چائلڈ فرینڈلی نیوز پیپر ایوارڈ جیت لیا 2019میں جنسی تشدد کے واقعات میں 26فیصد کمی، کل 2846رپور ٹ ہو ئے اسلام آباد: روز نامہ دنیا اسلام آباد نے چائلڈ فرینڈلی نیوز پیپر 2019کا ایوارڈ جیت لیا،گزشتہ روز بچوں پر جنسی تشدد پر ساحل کی سالانہ رپورٹ کی تقریب رو نمائی ہو ئی ، مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے ایڈیٹر روز نامہ دنیا اسلام آباد محمد عادل کو روز نامہ دنیا کی جانب سے بچوں پر تشدد کے حوالے سے بہترین رپورٹنگ ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرساحل وردا ملک، ایگز یکٹو ڈائر یکٹر ساحل منزے بانو، سینئر صحافی آصف علی بھٹی ،قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ سو شیالوجی کے ڈاکٹر حاضر اللہ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ بچوں پر تشدد کو روکنے کے لئے سماج میں بڑے پیمانے پر آگاہی اور ہر پہلو پر قانون سازی کی فو ری ضرورت ہے ۔ مہناز اکبر عزیز کا کہنا تھا کہ بد قسمتی کی بات (باقی صفحہ5بقیہ نمبر1)ہے کہ بچوں پر تشدد کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، ابھی تو جاری کردہ رپورٹ میں واقعات کی تعداد ان کیسوں پر مشتمل ہے جو رپورٹ کئے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہزارہ بیلٹ میں بچوں پر تشدد کے سو واقعات میں سے صرف ایک واقعہ رپورٹ کیا جاتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا اب ہمیں اس حساس مو ضوع پر شرم کو توڑنا ہو گا ۔ سا حل کی رپور ٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2019 کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے کل 2846واقعات رپورٹ ہوئے ، اعداد و شمار کے مطابق روزانہ آٹھ بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، رپورٹ 2019کے مطابق یہ واقعات پاکستان کے چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے 84مختلف قومی، علاقائی و مقامی اخبارات کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت 2019میں ایسے واقعات میں چھبیس فیصد کمی آئی ہے تاہم اس سال بھی لڑکوں کی نسبت لڑکیوں سے جنسی تشدد کی شرح زیادہ رہی ہے ۔ رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایگز یکٹو ڈائر یکٹرمنزے بانو نے پہلی بار مرتب کردہ اعداد و شمار کی نئی جہتیں متعارف کرائیں۔ اس موقع پر ساحل کی جانب سے بہترین بچہ دوست اخبار رپورٹنگ کا ایوارڈ روز نامہ دنیاا سلام آباد کو دیا گیا ۔ ساحل کی رپو رٹ

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں