بٹ کوائن کی دنیا کی پرسرار شخصیت ستوشی ناکاموتا کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بروز اتوار اپنی شناخت افشاء کرنے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے مبینہ ستوشی ناکاموتا جو کہ ان کا جعلی نام ہے، نے ایک ویب سائٹ https://satoshinrh.com بنائی ہے۔ اس ویب سائٹ پر ستوشی اپنا اصلی نام، تعلیم، شہریت اور دیگر ذاتی معلومات افشاء کریں گے۔ ستوشی ناکاموتا کے پاس اس وقت مبینہ طور پر دس لاکھ بٹ کوائنز موجود ہیں جن کی موجودہ مالیت دس ارب ڈالر بنتی ہے۔ لیکن ستوشی نے آج تک اپنے پاس موجود بٹ کوائنز کو خرچ نہیں کیا۔ مذکورہ ویب سائٹ پر ستوشی یہ راز بھی بتائیں گے کہ انہوں نے آج تک ان بٹ کوائنز سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا۔