تازہ ترین

بنگلہ دیش سے ٹی20سیریز: 7 تبدیلیوں کے ساتھ قومی ٹیم کا اعلان

بنگلہ-دیش-سے-ٹی20سیریز:-7-تبدیلیوں-کے-ساتھ-قومی-ٹیم-کا-اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اور محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ فتح کی ڈگر پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اس اسکواڈ کا اعلان کیا۔قومی ٹیم کے اسکواڈ سے خراب فارم کے حامل فخر زمان کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ آصف علی اور حارث سہیل بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔انہوں نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل عمدہ کھیل پیش کرنے والے احسن علی اور عماد بٹ کو پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے حارث رؤف کو بھی عمدہ کارکردگی کا انعام مل گیا اور وہ بھی پہلی مربتہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اور 7 اہم کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا ان میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا اور اس کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلرز کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں