تازہ ترین

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی ہوگئی

بل-گیٹس-اور-ان-کی-اہلیہ-میں-علیحدگی-ہوگئی

دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا نے پیغام جاری کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک جوڑے کے طورپر مزید آگے نہیں چل سکتے، اس لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جوڑے نے اپنے پیغام میں میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ https://twitter.com/BillGates/status/1389316412259270657 برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی پہلی ملاقات 1980 کی دہائی میں اس وقت ہوئی جب میلنڈا نے مائیکروسوفٹ فرم میں شمولیت اختیار کی۔ ارب پتی جوڑے کے تین بچے بھی ہیں جب کہ بل گیٹس اور میلنڈا مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس نامی فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں