بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سيکيورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کيا، اس دوران تخریب کاروں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ آئ ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ملزمان کیچ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن سے اسلحہ، گولہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ بلوچستان کے شہروں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے میں دو افسران سمیت 9 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔