تازہ ترین

بلوچستان: سینیٹ انتخابات، عبدالغفور حیدری اور میاں عبدالقادر کامیاب

بلوچستان:-سینیٹ-انتخابات،-عبدالغفور-حیدری-اور-میاں-عبدالقادر-کامیاب

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان سے دو بڑے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان  تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس لیے جانے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔ وہ جنرل نشست پر ایوان بالا کے ایک بار پھر رکن بن گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں