تازہ ترین

بلوچستان: بارشوں سے تباہی نا قابل بیان، متاثرین کی آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم

بلوچستان:-بارشوں-سے-تباہی-نا-قابل-بیان،-متاثرین-کی-آباد-کاری-تک-چین-سے-نہیں-بیٹھیں-گے:-وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ‏بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے، متاثرین کی آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پوری قوم متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئے۔ تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  کہاکہ ‏بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے۔ حکومت کے تمام اداروں نے ضرور یات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1554311792373137408?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554311792373137408%7Ctwgr%5Ec18eb858aaf363fa20eab0bd2f2f5bfec34fc19e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F17174 وزیراعظم نے کہاکہ ‏ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں۔ چیلنج یقینا بہت بڑا ہےلیکن اس چیلنج سے نمٹنے کا ہمارا عزم اس سے بھی مضبوط تر ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ  میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بہن اور بھائیوں کی مدد کرے۔‏میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان،صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں۔  https://twitter.com/CMShehbaz/status/1554311795258658817?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554311798165233664%7Ctwgr%5Ec18eb858aaf363fa20eab0bd2f2f5bfec34fc19e%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F17174

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں