تازہ ترین

بلوچستان:دہشتگردوں کاایف سی کی چوکی پرحملہ،سپاہی شہید

بلوچستان:دہشتگردوں-کاایف-سی-کی-چوکی-پرحملہ،سپاہی-شہید

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کےحملے میں ایف سی کا ایک سپاہی شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک سپاہی عرفان شہید جبکہ2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔ آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردوں کی ملک کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے صوبائی امیر کو ہلاک کردیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا جنگجو مارا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گرد ممتاز پہلاوان انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے فہرست میں شامل تھا۔ حکام کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا تھا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں