راولپنڈی : دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیک پوسٹ دہشت گردوں کو آباد علاقوں میں جانے سے روکنے کے لیے قائم کی گئی تھی ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تمام دستیاب ہتھیاروں کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کا جواب دیا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشا اللہ شہید ہوگئے۔