بلوچستان کے وزیر خزانہ کرونا وائرس میں مبتلا
شائع شدہ تاریخ 14 مئی, 2020
بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر بلوچستان کے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے اپنے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ https://twitter.com/ZahoorBuledi/status/1260669275162935299 ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئی سولیٹ کرلیا ہے۔صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے تمام دوستوں و احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزراء میں ظہور بلیدی پہلے وزیر ہیں جن میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے