تازہ ترین

بلوچستان میں 4 بم دھماکوں میں 14 افراد زخمی

بلوچستان-میں--4-بم-دھماکوں-میں-14-افراد-زخمی

کوئٹہ صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان میں  4 بم دھماکوں میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔ 3دھماکے کوئٹہ جبکہ ایک دھماکہ صنعتی شہر حب میں ہوا ،بلوچستان کے علاقےحب میں صدر تھانے کے سامنے دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ  کوئٹہ میں سٹلائٹ ٹاون کے علاقے چالو باوڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس پر دستی پھینکا، پولیس ناکے پر دستی بم حملہ  میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کوئٹہ  کے علاقے سبزل روڈ  میں  بھی دستی بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے8 افراد زخمی ہو گئے،اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ ہو گیا،حملہ الفیصل چوک کے قریب کیا گیا،  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے،دھماکے میں ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہوا ہے، بم ڈسپوزیبل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں