وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن اگلے ماہ کروانے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی کی تین سالہ صدارت قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے، نئی جماعت میں مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کے لیے کارکردگی دکھائی۔ جام کمال نے مزید کہا کہ بی اے پی ایک کیمپ ہے جہاں کچھ دوستوں کا ناراض ہونا سیاسی عمل ہے، اندرونی معاملات طے کر لیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان مزید کہتے ہیں کہ ہم پہلے بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔